اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 45 ضمنی الیکشن میں عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔
این اے 45 ضمنی الیکشن میں عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی ،وکیل عمران خان نے کہاکہ ہمیں جواب دینے کیلئے زیادہ وقت نہیں ملا،30 اکتوبر کو نوٹس ملا،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرائیں ،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔