گوجرانوالہ:عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے پانچواں روز سفر کا گوجرانوالہ سے آغاز ہوگیا ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق لانگ مارچ سست روی کا شکار ہے، اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔
لانگ مارچ آج گوجرانولہ سے روانہ ہوگا اورکل گکھڑکے مقام پر پہنچے گا۔ جمعرات کو وزیرآباد اور گجرات پہنچے گا۔ لانگ مارچ جمعہ کو لالہ موسیٰ اور ہفتہ کو کھاریاں پہنچے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق مارچ اتوارکو جہلم پہنچے گا۔اس سے قبل جاری کردہ شیڈول کے مطابق مارچ کو جمعے کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔
راولپنڈی میں لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر کے ہیوی بل بورڈز مری روڈ پر نصب کردیے گئے۔میٹرو ٹریکس پر بھی خوش آمدید کے بینرزآویزاں کردیے گئے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ ممکنہ طورپرمری روڈ سے شہر میں داخل ہوگا اور فیض آباد انٹرچینج سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔