پشاور:خیبرپختونخوا پولیس اہلکاروں کے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اے آئی جی آپریشنزخیبرپختونخوا نے پولیس اہلکاروں کے احتجاج میں شامل ہونے پرپابندی کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا،مراسلے میں کہاگیاہے کہ پولیس اہلکاراپنی مقررہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں ۔
خیبر پختونخوا پولیس نے تمام پولیس افسران کو مراسلے میں کہا گیا کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق احتجاج کا طریقہ کار وضع ہے، کوئی بھی سرکاری ملازم احتجاج کا حصہ نہیں ہوگا۔
ہدایات میں کہا گیا کہ لانگ مارچ میں کوئی اہلکار سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ پنجاب میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ کے پی پولیس کا کوئی اہلکار دھرنے اور احتجاج میں بطور شرکا حصہ نہیں لے سکتا۔
کوئی بھی پولیس اہلکار اپنے علاقے سے تجاوز نہیں کرے گا اورقانون کے مطابق پولیس اہلکار صرف اپنی ڈیوٹی تک محدود رہیں گے۔