شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل
شہباز گل کا نام اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی سفارش پرای سی ایل میں ڈالا گیا۔
November 1, 2022 · قومی
شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دیدیا گیا. فائل فوٹو
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورعمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شہبازگل کا نام کابینہ کی منظوری سے ای سی ایل میں ڈالا ، ذرائع کا کہناہے کہ شہباز گل کا نام اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی سفارش پرای سی ایل میں ڈالا گیا۔