لیہ پولیس نے سوشل میڈیا پرنفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیہ میں خاتون کی جانب سے صحابہ کرام ؓکی شان میں گستاخی کرتے ہوئے توہین آمیز ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کی گئی تھی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ "شازیہ سرور”نے ٹیم تشکیل دی تھی جس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔
لیہ میں خاتون کی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، ڈی پی او لیہ شازیہ سرور نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ خاتون کو فوری گرفتارکرکےقانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔