انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالرکی قیمت میں 24 پیسے کمی ہوئی۔

ڈالرکی قدر میں گراوٹ جاری،اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالرکی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالرکی قیمت میں 24 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 220.65 روپے کا ہوکربند ہو گیا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرایک روپیہ سستا ہونے کے بعد 226.50 روپے پرفروخت ہو رہاہے ۔