اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اضافہ کر دیا، اوگرا کی جانب سے ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
اضافے کے نتیجے میں فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 204 روپے مقرر، گھریلو سلنڈرکی قیمت 2374 روپے سے بڑھ کر 2409 روپے 16 پیسے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 9135 روپے سے بڑھ کر9269 روپے ہوگئی۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام پر مہنگائی کا ایک اوربم گرا دیا گیا ہے اور موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کا تاریخ ساز شاٹ فال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔