ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔فائل فوٹو
ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔فائل فوٹو

آرمی چیف سے فرانس کے سفیرکی ملاقات

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے ملاقات  کی، جس میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی کثیر الجہتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پُر امید ہیں، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا, علاوہ ازیں فرانسیسی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردارادا کرنے کا عہد کیا۔