سوشل میڈیاپر مجھ سے منسوب آڈیو جعلی ہے، جنرل (ر) احسان الحق
نہ یہ میری آواز ہے، نہ ہی ایسی کوئی آڈیو ریکارڈ یا ریلیز کی، جنرل ریٹائرڈاحسان الحق سے منسوب جعلی آڈیو عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق ہے
November 2, 2022 · قومی
سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ احسان الحق نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں جنرل ریٹائرڈ احسان الحق کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیاپر مجھ سے منسوب آڈیو جعلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ یہ میری آواز ہے، نہ ہی ایسی کوئی آڈیو ریکارڈ یا ریلیز کی۔
خیال رہے کہ جنرل ریٹائرڈاحسان الحق سے منسوب جعلی آڈیو عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق ہے۔