لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں دوسری حادثاتی موت ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے حالی روڈ پرتحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پہلے روز ٹرک سے گرکر زخمی ہونے والا 49 سالہ پی ٹی آئی کارکن حسن بلوچ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔
حسن بلوچ کو ویڈیو میں پی ٹی آئی کے بینر لگے ٹرک سے گرتے دیکھا گیا تھا،49 سالہ حسن لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی تھیں۔