کرونا سے مزید ایک اورمریض جان کی بازی ہارگیا،73نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 9 ہزار 249 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 0.79 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔