اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمرنے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، 11 نومبرکو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 2, 2022