اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اعظم سواتی کی متنازع ٹوئٹس کیس میں ضمانت منسوخی کیلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق متنازع ٹوئٹس کیس اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلیے وفاقی حکومت نے عدالت میں درخواست دائرکردی، وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کی تکنیکی افسرکے ذریعے درخواست دائرکی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے اختیارات سے تجاوز کرکے اعظم سواتی کو ضمانت دی ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیرقانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے ،درخواست میں سینیٹراعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔