عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کیلیے درخواست دائر

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا۔

               
November 2, 2022 · قومی
خفیہ اداروں کی رپورٹس حقائق کے خلاف اور یکطرفہ ہیں، توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔فائل فوٹو

خفیہ اداروں کی رپورٹس حقائق کے خلاف اور یکطرفہ ہیں، توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کیلیے درخواست دائرکر دی گئی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایاگیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹائے ۔