کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرمہنگا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالرکی قیمت میں 78 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 221.43 روپے کا ہونے کے بعد بند ہو گیا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپر فروخت ہو رہاہے ۔