خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری،233 افراد متاثر

پشاور میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 103 کیسز رپورٹ ہوئے،شہریوں نے حکومت پر اسپرے نہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

November 3, 2022 · اہم خبریں

خیبر پختونخوا (اُمت نیوز)خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں میں کے پی میں ڈینگی سے مزید 233 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
صوبے بھر میں پشاور میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 103 کیسز رپورٹ ہوئے۔
شہریوں نے حکومت پر اسپرے نہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔
شہریوں نے ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی بیشتر دواؤں کی بڑھتی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں ڈینگی کے 185 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے ڈینگی کے 92، راولپنڈی 28، گجرانوالہ 18، شیخوپورہ 11 اور ملتان سے 9 کیس سامنے آئے۔