سارا جہان ایک انسان کے پیچھے پڑ گیاہے,شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑ گیاہے،وہ سب کو شکست دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پرنہیں ، اب PDM کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ان کاکہناتھا کہ بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا،صرف تصویرکھنچوا رہے ہیں،حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کے الزام کاجواب دے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ چین ہمالیہ سے بلند اورہرموسم کادوست ہے،اس لیے حالیہ چینی دورے پرتبصرہ نہیں کرناچاہتا۔

ان کاکہناتھا کہ ساری دنیا جانتی ہے غیرمقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چندہفتوں کی مہمان ہے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ بھکاریوں کونہ امدادمل رہی ہے،نہ حمایت مل رہی ہے۔ڈنگ ٹپاؤ غریب مکائو  حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔