تمام بینرز سول سوسائٹی کی جانب سے مری روڈ پر آویزاں کیے گئے ہیں۔فائل فوٹو
تمام بینرز سول سوسائٹی کی جانب سے مری روڈ پر آویزاں کیے گئے ہیں۔فائل فوٹو

’’میرا اسکول کیوں بند کیا‘‘راولپنڈی میں لانگ مارچ کیخلاف بینرز لگ گئے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ پہنچنے سے قبل راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں کے خلاف بینرز لگ گئے۔ سول سوسائٹی نے بینرز پر نعروں کے ذریعے مظاہروں اور دھرنوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں سول سوسائٹی نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پہنچنے سے قبل جگہ جگہ بینرز لگا دیے۔ بینرز پر مختلف تحریریں لکھی ہوئی ہیں۔ جن میں “خدارا ملک کو چلنے دو”، “معیشت میں استحکام، بہترین روزگار کی ضمانت” سمیت مختلف تحریریں آویزاں ہیں۔

ایک اور بینرز پر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے لکھا ہے کہ “میرا اسکول کیوں بند کیا، مجھے پڑھنا ہے”، “ہمارا تقاضا روزگار کی روانی، ہمیں اپنے بچوں کا رزق کمانے دو” اس جیسے دیگر تحریری لکھے پول بینرز آویزاں ہیں۔تمام بینرز سول سوسائٹی کی جانب سے مری روڈ پر آویزاں کیے گئے ہیں۔