نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔فائل فوٹو
نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔فائل فوٹو

عمران خان کی دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگیں،یاسمین راشد

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد دو تھی، ان میں سے جس شخص کو گرفتارکیا گیا ہے اس کی شناخت فیصل بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں، انہیں شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر فیصل سلطان کریں گے جب کہ بورڈ میں سینئر ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔