قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔فائل فوٹو
قرضوں کی بروقت ادائیگیاں کی جائیں گی۔فائل فوٹو

کنٹیرپرفائرنگ۔وزیراعظم شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے کنٹیرپرفائرنگ کے باعث عمران خان کے شدید زخمی ہونے کی رپورٹ فوری طلب کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کنٹیرپرفائرنگ ہوئی، جس کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان ، سینیٹر فیصل جاوید ، احمد ناصر چٹھہ سمیت دیگر کارکن شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرآباد کے اللہ چوک میں لانگ مارچ پرفائرنگ کے واقعہ کی شدیدمیں مذمت کی ہے اور واقعے کی فوری طورپررپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔