مبینہ حملہ آور کا چہرہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔فائل فوٹو
مبینہ حملہ آور کا چہرہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔فائل فوٹو

وزیرآباد واقعہ، وفاق کا پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ

وزیرآباد (اُمت نیوز)وزیرآباد میں عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کا مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جے آئی ٹی میں سینئر پولیس افسران اور خفیہ اداروں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بنائی جائے تاکہ واقعے کی شفاف انکوائری عمل میں لاسکیں۔
وفاقی وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔