پشاور (اُمت نیوز)پشاور ٹول پلازہ پر راستہ بند کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں پر خاتون برہم ہوگئیں۔
ٹول پلازہ پر خاتو ن اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ خاتون پشاور کی طرف آرہی تھیں کہ ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہاتھوں ٹریفک بند کیے جانے پر برہم ہوگئیں۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ارباب عاصم نے بتایا کہ کارکنوں اور خاتون کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی، رہنماؤں کی مداخلت پر کارکنوں نے خاتون کےلیے راستہ کھول دیا۔