عمران خان کو اضافی سیکیورٹی
 دو بم پروف کمرے بنائے جا رہے ہیں- بلٹ پروف شیشوں کا بھی اہتمام کی جائے گا-فائل فوٹو

عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا، وہ شوکت خانم ہسپتال سے زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی آمد سے قبل ہی زمان پارک میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ۔ یاد رہے کہ لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان سمیت کئی افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔ عمران خان کو لاہورکے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں سے آج انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج کرنےسے قبل عمران خان کے معمول کے ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے،عمران خان کو  جمعرات کے روزہسپتال داخل کیا گیا تھا۔