وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں لیگی رہنما گرفتار

حافظ آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کو کو گولی مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمرکوگرفتارکرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ رائے قمر زمان کو گاؤں کالیکی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے حکم دیا کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے ن لیگی رہنما کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اورانہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے، عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔