مقصد ڈائیلاگ کی فضا بناکر فیس سیونگ ہوگی-فائل فوٹو
 مقصد ڈائیلاگ کی فضا بناکر فیس سیونگ ہوگی-فائل فوٹو

عمران خان کا راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے فیصلہ کیا کہ وہ راولپنڈی سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے ،وہاں سے لانگ مارچ اسلام آباد داخل ہو گا۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان آج ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ موجودہ حکمران ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتے ،10 سے 15 روز میں عمران خان راولپنڈی پہنچیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ،قوم عمران خان کے ساتھ ہے ،ان کا کہناتھا کہ ایف آئی آر اس لئے نہیں ہو رہی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں ۔