اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی،فائل فوٹو
اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی،فائل فوٹو

اعظم سواتی ویڈیو معاملہ۔چیئرمین سینیٹ نے 14رکنی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 14 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے قیام سے متعلق صادق سنجرانی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، محسن عزیز، یوسف رضا گیلانی، غفورحیدری، انوارالحق کاکڑ، فیصل سبزواری، طاہر بزنجو، شفیق ترین، سینیٹر مشتاق، سینیٹر قاسم، مظفر شاہ، ہدایت اللہ، کامل علی آغا اور دلاورخان کو شامل کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی ارکان کنوینئر کا خود فیصلہ کریں گے، خصوصی کمیٹی اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔اسپیشل کمیٹی تیس روز میں رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی پابند ہوگی۔