لاہور:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں کی گئی،عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی میں ہوں گے۔
فوادچوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہو گا،آج گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے ذمے داران کی میٹنگ ہو گی، پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کااجلاس بھی ہو گا۔