تیز دھار آلہ لگنے سے والد کی موت ہوئی ۔ فائل فوٹو
تیز دھار آلہ لگنے سے والد کی موت ہوئی ۔ فائل فوٹو

ملتان۔چوری کا ملزم لڑکی ہے یا لڑکا،بورڈ بنانے کا حکم

ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتارملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے ،چند سال قبل جنس تبدیل ہوگئی تھی اب لڑکا نہین بلکہ ہے۔

ملتان پولیس کے مطابق خانیوال روڈ پردکان سے نقد رقم کی چوری پرملزم کو گرفتارکیا گیا تھا، جسے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ چند سال قبل جنس تبدیل ہوگئی تھی، پہلے نام خالد تھا، پھر ثمینہ رکھا گیا۔ملزم نے بتایا کہ شناختی کارڈ پراپنا نام اب تک درست نہیں کرایا، جنس کی تبدیلی کے بعد بیوی نے چھوڑ دیا۔عدالت نے ملزم کی جنس کا تعین کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیدیا ۔