نوکریوں کی آڑ میں فحش ویڈیوز بنا کرخواتین کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

کراچی(اُمت نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران نوکریوں کی آڑ میں خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر محمود کو گرفتارکرلیا۔ ملزم انٹرنیٹ پر جعلی نوکریوں کے اشتہارات لگانے میں ملوث تھا اور ان جعلی نوکریوں کی آڑ میں خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے جبکہ متاثرہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کر کے بلیک میل کرنے میں بھی ملوث تھا۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔