ارشد شریف قتل۔فیصل واؤڈا اور مراد سعید ایف آئی اے میں طلب

دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

               
November 15, 2022 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق فیصل واؤڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔