مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر پورا ملک سوگوارہے۔فائل فوٹو
مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر پورا ملک سوگوارہے۔فائل فوٹو

مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے

کراچی:مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مفتی رفیع عثمانی کی رحلت پر پورا ملک سوگوارہے،تمام مساجد و مدارس میں دعاؤں اور ایصال ثواب کا سلسلہ جاری ہے۔

مفتی محمد رفیع عثمانی کی نمازجنازہ کل 9بجے جامعہ دارالعلوم کراچی میں اداکی جائے گی،مفتی اعظم پاکستان کی نماز جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے۔ مولانا مفتی رفیع عثمانی کو ان کے والد گرامی مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی اور دیگر مشائخ کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔