میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں۔فائل فوٹو
میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں۔فائل فوٹو

عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے،ملزم نوید سے تفتیش

لاہور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید سے جے آئی ٹی نے تفتیش شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے ملزم نوید سے وقوعہ بارے سوالات کیے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم نوید سے حالات وواقعات پر پوچھ گچھ بھی کی۔

ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے ،اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی ،فائرنگ کے بعد کنٹینرکے دائیں جانب گلی سے فرارہوجانا تھا،لیکن پکڑا گیا۔

ملزم نوید کاکہناتھا کہ میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں ،کسی نے حملہ کرنے کا نہیں کہاتھا، 2 گھنٹے موقع کی تلاش میں تھا،کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آکر فائرنگ کردی ۔واضح رہے کہ ملزم 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے ۔