اعظم سواتی نے تشدد اوربے لباس کرنے والوں کو معاف کردیا
عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حساب دینا پڑے گا۔میڈیا سے گفتگو
November 19, 2022 · قومی
اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی،فائل فوٹو
لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں۔
لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل خود بتائیں گے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 13 پارٹیاں ملکی معیشت کو کہاں تک لے گئیں۔