بہادر لڑکی نے دو ڈاکوئوں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی

گوجرانوالہ: پہلوانوں کے شہرگوجرانوالہ کے علاقے گلشن کالونی میں بہادرلڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی،سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ بسمہ شاہد اپنی والدہ کے ساتھ بینک جارہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گلشن کالونی جی ٹی روڈ پرانہیں زبردستی روک کر پرس چھیننے کی کوشش کی۔

بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔ طالبہ اورڈاکوؤں کے درمیان مزاحمت کو دیکھتے ہوئے شہری موقع پر جمع ہوگئے۔ شہریوں نے طالبہ کے ساتھ مل کردونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔