اسلام آباد:سستا تیل اور گیس خریدنے کیلیے پاکستان کا روس سے باضابطہ رابطہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق روس کیساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پرخط وکتابت کا آغازہوگیا، روس کو بتایا ہے کہ تیل اورگیس کی خریداری میں دلچسپی ہے، خریداری کی شرط ہے کہ ہم پرپابندیاں نہ لگیں۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ دعوت ملنے پرپاکستانی وفد روس کا دورہ کرنے کیلیے تیار ہے، روس سے تیل اورگیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائیگی، پاکستان تیل اورگیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔