لاہور:ناقص کھانا کھلانے پرپنجاب پولیس نے ’دال اے دال اے صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگادیے۔
لانگ مارچ کے لیے پنجاب بھرسے بلائی جانے والی پولیس نفری کی وڈیو منظرعام پرآگئی۔پنجاب کے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کو راولپنڈی بلا کر ہوٹلز اور شادی ہالز میں ٹھہرایا گیا ہے۔
ڈبی ڈبی دال اے۔۔۔دال اے دال اے
کیڑے آلی دال اے۔۔۔دال اے دال اے
پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع سے بلائی جانے والی پنجاب پولیس کی نفری کے ناقص کھانے اور رہائشی انتظامات پر نعرے بازی، یاد رہے لانگ مارچ سیکورٹی کیلئے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ فنڈز کا اعلان کیا ہے۔ pic.twitter.com/JKMkXzMbzI— Shabbir Ahmed Dar (@ShabbirAdar) November 19, 2022
ناقص کھانے اور ناکافی انتظامات پر پنجاب پولیس کی نفری پھٹ پڑی اوراس نے نعرے لگانے شروع کردیے۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے سیکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا لیکن ہمیں کیڑے والی دال کھلائی جارہی ہے۔