کارچی:صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچتا نظرنہیں آرہا، عمران خان کا لانگ مارچ2 زخموں کے گرد گھوم رہا ہے ان کا لانگ مارچ ٹانگ مارچ بن گیا ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ عمران خان نے ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کو متنازع بنادیا،ادارے کی تعیناتی کو متنازع بنانا افسوسناک ہے ،ان کاکہناتھا کہ جو طریقہ کارعمران خان نے اختیارکیا وہ تباہ کن ہے ، عمران خان سیاسی دباﺅ ڈالنے کی غلط روایت ڈال رہے ہیں ۔
صوبائی وزیرنے کہاکہ عمران خان نے اپنے دور میں مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں ،عمران خان ذہنی طور پرایک مفلوج آدمی ہے ،عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں ،ان کا کہناتھا کہ عمران خان ملکی مفادات کا سودا کر رہاہے، عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف فروخت کردیئے ، عمران خان کو الیکشن کمیشن، میڈیا سب برے لگتے ہیں ۔
پی پی رہنما نے کہاکہ اقتدار سے جاتے جاتے عمران خان ملک کیلئے بارودی سرنگین بچھا گئے ،عمران خان نے سیاسی مخالفین کو جیلوںمیں ڈالا، ان کا کہناتھا کہ عمران خان ہرادارے کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں ، عمران خان کا دس سالہ منصوبہ ناکام ہوا ہے ۔