مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

بہاولپور, لڑکی کا دوسرے نوجوان سے نکاح،دولہا منہ دیکھتا رہ گیا

بہاولپور میں شادی کی تقریب کے دوران انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا، باراتیوں اوردلہا کے ساتھ تلخ کلامی اور اختلافات ہونے پرلڑکی کے والدین نے تقریب میں ہی موجود ایک اورنوجوان سے بیٹی کا نکاح کرکے رخصت کردیا اور بارات لایا دولہا منہ دیکھتا رہ گیا.

نجی ٹی وی کے مطابق دولہے نے الزام عائد کیا کہ لڑکی والوں نے غیر رجسٹرڈ نکاح کرانےکی خواہش کی لیکن ان کی غیر رجسٹرڈ نکاح کی شرط ہم نے نہیں مانی۔

ان کا کہنا تھاکہ لڑکی والوں نے مارپیٹ کرکے ہمیں شادی ہال سے نکال دیا اور شادی میں شریک ایک لڑکے سے نکاح کراکر لڑکی کو رخصت کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔