وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں 2 ناموں پرغورکیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
 وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں 2 ناموں پرغورکیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

نئے آرمی چیف کی تعیناتی۔5 نام بھیج دیے گئے،مشاورت جاری

راولپنڈی:نئے آرمی چیف کے تقررکا عمل آج سے شروع ہو گیا، آرمی چیف کیلیے 5 نام بھیج دیے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزارتِ دفاع کی سمری وزیرِاعظم آفس میں وصول کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 5 سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام سمری میں بھیجے گئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کی جانب سے وزیرِ اعظم آفس کو بھیجے گئے 5 ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے اجلاس بھی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ قانون سردار ایاز صادق شریک ہیں۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں 2 ناموں پرغورکیا جا رہا ہے، ایک نام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف اور دوسرا آرمی چیف کے لیے فائنل کیا جائے گا۔

دونوں نام فائنل کرنے کے بعد وزیرِ اعظم سمری صدرِ مملکت  ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائیں گے جن کی منظوری کے بعد اگلے 3 سال کے لیے نئے آرمی چیف کی تعیناتی عمل میں آ جائے گی۔