فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ۔3بھائیوں کو قتل کرنیوالے بیٹے کو والدین نے معاف کردیا

کوئٹہ میں اپنے ہی 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے بیٹے کو والدین نے معاف کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کی مقامی عدالت میں تہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی، والدین نے دیگر 3 بیٹوں کو قتل کرنے والے قاتل بیٹے کو معاف کردیا،والدین نےعدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ ملزم کو قصاص و دیت کے تحت معاف کیاگیا،بیٹے سے غلطی ہوئی ہم اسے معاف کرتے ہیں ،والدین کے معاف کرنے پرعدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل جائنٹ روڈ کوئٹہ پرملزم نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 3 بھائیوں کو قتل کردیاتھا۔