اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کاکہنا ہے کہ جمعےکی صبح سے فیض آباد میں خیمہ بستی لگا دی جائے گی، ملک کے مختلف ممالک سے خیمہ بستی میں لوگ شامل ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فیض آباد پرعمران خان کا اسٹیج لگایا جائے گا، مشاورت کرلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما پہنچے ہوئے ہیں، حکومت عوام کی طرف توجہ دیتی تو معیشت کی تباہی نہ ہوتی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع راولپنڈی میں ہونے جا رہا ہے۔
اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ انتشار سے نکلنے کا راستہ صرف انتخابات کا اعلان ہے، معیشت کی تباہی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی ہے۔