اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے متوقع دھرنے کے خلاف تاجروں کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اوراسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کنٹینر لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں، انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اختیارکرے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، اگرراولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست واپس لیے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹا دی۔