اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دیدی۔فائل فوٹو
اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دیدی۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کو دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

اسلام آباد :راولپنڈی کی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویزدیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے۔ راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دیدی۔ پی ٹی آئی راولپنڈی کے قائدین نے جگہ کی تبدیلی پرمشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لی.

راولپنڈی میں 26 نومبرکو ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث حساس عمارتوں کی سیکیورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 26 نومبر کواسلام آباد پہنچے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان براستہ ہیلی کاپٹرراولپنڈی پہنچیں گے۔ ہیلی کاپٹر سے اسٹیج تک سیکورٹی کے انتظامات پربھی نظرثانی جاری ہے۔