راجن پورمیں دریائی کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
ڈاکوؤں نے پولیس کی عارضی چوکی پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو خدا بخش ہلاک اوراس کے دو ساتھی بھی زخمی ہوگئے۔
دریائی کچہ کے علاقہ میں علی الصبح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ جاری رہی خطرناک ڈاکواورلنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی لُنڈ اورعمرانی گینگ کے بھی زخمی ہوگئے۔
خدا بخش ڈاکو دہشت گردی، اغوا، پولیس پرحملے میں ملوث ہونے کے ساتھ ہی سنگین جرائم میں شریک رہا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او کی قیادت میں دریائے کچہ کے علاقہ میں موجود ہے اورڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے جبکہ پولیس کو بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق تین زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔