اسلام آباد: وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات سے چاروں صوبوں کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔
وزارت داخلہ کا خط میں کہنا ہے کہ مارچ کے دوران عمران خان اور شرکا کو خطرہ ہے، لہٰذا سیکیورٹئی کے انتہائی سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔
وزارت داخلہ کی طرف سے اسد عمر کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگرد کا حملہ کر سکتی ہیں۔
وزارت داخلہ نے رسک اسسمنٹ رپورٹ صوبوں کو ارسال کردی جبکہ خط کی کاپی وزیراعظم آفس اور پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری اسد عمر کو بھی بجھوائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے 26 نومبر بروز ہفتہ حقیقی آزادری مارچ کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی تھی۔عمران خان کی کال کے بعد پنڈی کے علامہ اقبال پارک میں خیمہ بستی، اسٹیج سمیت دیگر تیاریوں کے لئے کام جاری ہے۔