لاہور:گیارہویں جماعت کی کتاب میں متنازع مواد شائع ہونے کا انکشاف پونے پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ”آئینہ عمرانیات“پرپابندی عائد کردی۔
ماہرین تعلیم کی جانب سے اعتراضات اُٹھائے جانے کے بعد ہوش آیا تو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی نے متنازع مواد والی کتاب پبلش کرنے پر نوٹس لیا۔
کتاب کے صفحہ 242 پر اسلام کو معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پردے کو بھی معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عورتوں کو مردوں کے ساتھ چلنا ہوتا ہے، اس لئے یہ پردہ بھی ایک رکاوٹ ہے۔
کتاب کے مصنفین پروفیسر عبدالغفور رفیقی اور پروفیسر مس فرحت ہیں۔ جبکہ آئینہ عمرانیات نامی کتاب خالد بک ڈپو اردو بازار نے شائع کی تھی۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں متعدد کتابیں بغیراجازت کے پرنٹ کی جا رہی ہیں، ٹیکسٹ بک بورڈ بغیراجازت کتابوں کی پرنٹنگ روکنے میں ناکام ہو چکا ہے۔