پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد: پی آئی اے کے طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ پراسلام آباد ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آرہا تھا۔ طیارے نے ائیرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مے ڈے کی کال دی۔

پائلٹ کا کہنا ہے کہ دوران پرواز انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی۔ احتیاطاً انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا اور طیارے کو ایک انجن پر بحفاظت لینڈ کروایا۔ طیارے میں 54 مسافر سوار تھے۔

سی اے اے ترجمان نے مزید کہا کہ مے ڈے کی کال ملنے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا اور طیارے نے رن وے پر لینڈ کیا۔ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔

دوسریجانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دوران پرواز طیارے کی انجن سے پرندہ ٹکرایا تھا،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ایک انجن فائر وارننگ آئی، جبک سول  ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پائلٹ نےد وران پرواز انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی وارننگ پر بند کیا۔

ترجمان نے یہ بھی  بتایا کہ پائلٹ نے انجن بند کرکے طیارے کو ہینڈ کروایا،واقعہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اپنی انکوائری کرائے گی۔