اسلام آباد:حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کے بعد اہم تعیناتیوں کیلئے متبادل آپریشنز پر غور شروع کردیا۔حکومت سیکرٹری کابینہ سے رولز آف بزنس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کروائے گی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف آرمی چیف کی تقرری کی شفارش کو فہرست سے نکال دے گی۔
ذرائع سیکرٹری کابینہ کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعظم آفس صدر کو بھیجی گئی سمری واپس لے لے گا۔ایوان صدر کو بھیجی گئی سمری واپس لیکر وزیراعظم خود تقرریوں کی منظوری دے دینگے۔حکومت کابینہ اجلاس میں رولز آف بزنس1973کے رول15۔اے میں ترمیم کی منظوری لے سکتی ہے۔