تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹر اتار دیاگیا، ڈاکٹر نے سفر کی بھی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے زخم ٹھیک ہونے پر ٹانگ پر لگا پلاسٹر اتار دیاگیا،ڈاکٹر خالد نیازی نے کہاکہ عمران خان کے گھٹنے سے اوپر تمام زخم تقریباًٹھیک ہیں ،ان کاکہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے گھٹنے سے نیچے کے زخم ٹھیک ہونے میں ہفتہ لگے گا۔
ڈاکٹر خالد نیازی نے کہاکہ عمران خان اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکار وزن بھی ڈال سکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان سفر بھی کر سکتے ہیں ۔