اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں پارٹی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل آئین اور قانون کے مطابق ہو گا اور اگر قانون کو مطلوب شخص کے ساتھ مشورہ ہوسکتا ہے تو صدر تو پھر پی ٹی آئی کے نامزد کردہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر تو پورے ملک کے ہیں لیکن عمران خان کے ساتھ مشورہ کرنا ان کا حق ہے اور صدر مملکت عارف علوی کو عمران خان سے معاملے پر مشورہ کرنا چاہیے۔